پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کی جنرل سیکرٹری ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن سے ملاقات

جاپان میں مقیم پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے ٹوکیو میں ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اندرا پرادانا سنگاوناتا سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دونوں حکام نے پاکستان میں مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر گفتگو کی۔

دونوں حکام نے پاکستان میں پروڈکٹیویٹی کے مسائل پر بھی بات چیت کی۔

ملاقات میں دونوں حکام نے مستقبل میں رابطوں اور ملاقاتوں کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل قریب میں رابطوں اور ملاقاتوں پر رضا مندی کا اظہار بھی کیا۔