اسٹاک ایکسچینج: 55 ہزار کی سطح عبور کر کے تاریخ رقم

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں 100 انڈیکس 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دوسرے کاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 1155 پوائنٹس کے اضافے سے 55 ہزار 416 ہو گیا۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا پہلا کاروباری سیشن مثبت رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا تھا۔

پہلے سیشن میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس 1094 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 55 ہزار 355 پر بند ہوا تھا۔

پہلے سیشن میں 32 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

پہلے سیشن میں 100 انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 55 ہزار 364 رقم کی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے پہلے سیشن کے کاروبار کی مالیت 11.20 ارب روپے رہی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔