ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام، پاکستان سے ٹرینیز کا ایک اور وفد جاپان پہنچ گیا

ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام جاپان کے تحت پاکستان سے ٹرینیز کا ایک اور وفد جاپان پہنچ گیا۔

اس حوالے سے پاکستان سے ٹرینی ہنر مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرینیز بنیادی جاپانی زبان سیکھنے کے بعد ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام کے لیے مخصوص شدہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے 1 سے 5 سال کے لیے جاپان آ سکتے ہیں۔

پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کی خصوصی ہدایات پر سفارت خانہ دونوں ممالک میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔