سی اے اے کا بنگلا دیشی ایئر لائن کو کراچی ایئر پورٹ سےطیارہ ہٹانے کے لیے نوٹس جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بنگلا دیشی ایئر لائن کو کراچی ایئر پورٹ پر پارک اپنا طیارہ ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

سی اے اے حکّام نے بنگلا دیشی ایئر لائن کو کراچی ایئر پورٹ پر طویل عرصے سے پارک جہاز کو فوری اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

حکّام نے بنگلا دیشی ایئر لائن کو 27 نومبر تک اپنا ایئر بس طیارہ کراچی ایئر پورٹ سے ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی ایئر لائن کا ایئر بس 310 طیارہ کئی سال سے کراچی ایئر پورٹ پر پارک ہے۔