حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی اسرائیلی بم باری میں شہید

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ اسرائیلی بم باری میں شہید ہو گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی پوتی گھر پر ہوئے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رؤی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں۔

وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔