31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ رواں سال کا پانچواں پولیو کیس کراچی میں رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچے کا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یونین کونسل گجرو سے رواں سال کا چوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا، اب حالیہ کیس کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پولیو کم قوتِ مدافعت والے بچوں کو اپنا نشانہ بناتا ہے، پولیو کے خلاف جنگ میں پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ترضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، ہائی رسک ایریاز میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔