پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
عائزہ خان کی تنقید کے بعد فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بلآخر تنقید کا سامنے کرنے کے بعد مداحوں کی خواہش پر فلسطینیوں کے حق میں دعائیہ پوسٹ شیئر کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے فلسطینیوں کی فتح کے لیے دعا کی ہے۔
انہوں نے قبلۂ اوّل مسجدِ اقصیٰ کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ چند دعائیہ الفاظ لکھے ہیں کہ اے اللّٰہ فلسطین کے لوگوں کی مدد فرما اور انہیں ظالموں پر غلبہ نصیب فرما
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے معصوم نہتے فلسطینیوں کے گھروں، پناہ گاہوں، اسکولز، پارکسں، اسپتالوں اور ایمبولینسز پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینی شہداء کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 4 ہزار 800 بچے اور 3 ہزار خواتین شامل ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی جس پر ان کے مداحوں اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا اور سوال کیا تھا کہ آخر ان کی خاموشی کی کیا وجہ ہے؟
اداکارہ نے مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کے نزدیک سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے زیادہ بہتر ان کے حق میں دعا کرنا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بعد ازاں اداکارہ نے مذکورہ سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی، تاہم اب مداحوں کی خواہش پر فلسطینیوں کے حق میں انہوں نے پوسٹ شیئر اور دعا کی ہے۔