اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیسز سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریال تالپور کی 2019ء کی زیرِ التواء درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیس کی سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور نے 10 اپریل 2019ء کا نیب کال اپ نوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔