پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
فیس بک کیسے آپ کی ویب ٹریکنگ کرتی ہے؟ روکنے کا طریقہ بھی جانیں
فیس بک کو دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک قرار دیا جاتا ہے اور اگر آپ اسے استعمال کرتے ہیں تو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پلیٹ فارم اس وقت بھی آپ کی ویب براؤزنگ پر نظر رکھتا ہے، جب آپ اس سے دور ہوتے ہیں۔
جی ہاں واقعی فیس بک کی جانب سے آپ کی ویب سرگرمیوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایک پرائیویسی ٹول کے ذریعے اس کی کسی حد تک روک تھام کی جاسکتی ہے۔
فیس بک سیٹنگز میں موجود یور ایکٹیویٹی آف میٹا ٹیکنالوجیز نامی فیچر آپ کو ان ایپس اور ویب سائٹس کو دیکھنے اور ڈیٹا کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جو فیس بک کے ساتھ صارف کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے ایپس اور ویب سائٹس کی ہسٹری کو صاف کیا جاسکتا ہے جن کے ڈیٹا کو سوشل میڈیا نیٹ ورک تھرڈ پارٹی ایپس سے شیئر کرتا ہے۔
یہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام دونوں اکاؤنٹس پر کام کرتا ہے (اگر آپ نے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کو کنکٹ کیا ہوا ہو تو)۔
تو اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اس فیچر کے ذریعے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے بارے میں کس طرح کی تفصیلات ایپس اور ویب سائٹس کی جانب سے فیس بک کو بھیج جاتی ہیں۔
وہاں سے آپ ان تفصیلات کو اپنے اکاؤنٹس سے ہٹا سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ کی ٹریکنگ کو ٹرن آف کر سکتے ہیں۔
اسے استعمال کرنے کے لیے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر فیس بک اوپن کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی میں سیٹنگز کے آپشن پر کلک کریں۔
اس کے بعد آف فیس بک ایکٹیویٹی پر کلک کرکے تمام ہسٹری کو کلیئر کر دیں اور مستقبل کے لیے ہر قسم کی ایکٹیویٹی کو ڈس کنکٹ کر دیں۔
جب آپ آف فیس بک ایکٹیویٹی پر کلک کریں گے تو نیچے ایک طویل فہرست میں ان تمام ویب سائٹس اور ایپس کے نام ہوں گے جو فیس بک اس وقت ٹریک کرتی ہے جب آپ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو استعمال نہیں کر رہے ہوتے۔
یہ فہرست خوفزدہ کر دینے والی ہوتی ہے کیونکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک کو آپ کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں کتنا علم ہے۔
انسٹا گرام پر بھی آپ اپنی آن لائن سرگرمیوں کی ٹریکنگ روک سکتے ہیں۔
اس کے لیے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی میں اکاؤنٹس سینٹر میں جائیں اور وہاں یور انفارمیشن پرمیشنز کے آپشن میں موجود یور ایکٹیویٹی آف میٹا ٹیکنالوجیز کا انتخاب کریں۔
یور ایکٹیویٹی آف میٹا ٹیکنالوجیز کو ٹرن آف کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
جب آپ اس ٹول کے ذریعے اپنی ایکٹیویٹی کو صاف کر دیتے ہیں تو فیس بک اور انسٹا گرام کی جانب سے ان تمام تفصیلات کو ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے جو ایپس اور ویب سائٹس شیئر کرتی ہیں۔
یعنی میٹا ایپس کو پھر علم نہیں ہوتا کہ آپ کن ویب سائٹس کا وزٹ کر رہے ہیں یا ویب پر کیا دیکھ رہے ہیں، جس سے ٹارگٹڈ اشتہارات کم ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح مستقبل کے لیے آف میٹا ایکٹیویٹی کو ٹرن آف کرنا ممکن ہے جو فیس بک اور انسٹا گرام کو بتائے گا کہ وہ آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی اور سے شیئر نہ کریں یا آپ وہاں نظر آنے والی کمپنیوں کو منتخب کرکے ان سے اپنے ڈیٹا کو محفوظ کرسکتے ہیں تاکہ ٹارگٹڈ اشتہارات سے بچ سکیں۔