سبی میں گیسٹرو کی وباء سے 296 افراد متاثر اور 3 اموات

بلوچستان کے شہر سبی میں گیسٹرو کی وباء سے 296 افراد متاثر اور 3 اموات ہوگئیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق سبی میں گیسٹرو کے 296 کیسز یکم نومبر سے اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق سبی میں گیسٹرو وباء کے پیش نظر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تعینات کردی گئی ہے اور وباء پھیلنے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔