پاکستان اسٹاک ایکس چینج آج تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج آج تاریخی بلندی پر پہنچ گیا، جب 100 انڈیکس 56 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 788 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 56 ہزار 180 پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 55 ہزار 391 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔