ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی، انہیں سندھ ہائی کورٹ سے این آئی سی وی ڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع نے رؤف صدیقی کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ رؤف صدیقی کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ آئے ہوئے تھے، متعلقہ عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث وہ کیفے ٹیریا میں چائے پی رہے تھے، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔

ذرائع کے مطابق رؤف صدیقی قومی ادارۂ امراضِ قلب میں زیرِ علاج ہیں، ان کی انجیو گرافی کی جا رہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق انجیو گرافی کے بعد مزید علاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ہسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کو فوری طور پر پرائمری انجیو پلاسٹی کے لیے لیب شفٹ کیا گیا،پرائمری انجیو پلاسٹی کے بعد ان کو آئی سی یو میں شفٹ کیا جائے گا۔