کرتارپور راہداری نے 2 بچھڑے خاندانوں کو 76 برس بعد ملا دیا

کرتارپور راہداری نے 2 بچھڑے خاندانوں کو 76 برس بعد ملا دیا۔

کرتار پور میں 1947ء میں تقسیم ہند کے بعد بچھڑ جانے والے 2 خاندانوں کی 76 سال بعد دوبارہ ملاقات ہو گئی۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی کرن نارائن کی والدہ 1947ء میں اپنے بھائی جسوندر سنگھ اور والد سے بچھڑ گئی تھیں۔

بھانجی کرن نارائن سے ملنے ماموں جسوندر سنگھ کا خاندان بٹالہ سے کرتار پور پہنچا۔

پاکستان پہنچنے والے جسوندر سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آ کر ہر کسی سے بہت پیار ملا، کرتار پور راہداری کی تعمیر پر حکومتِ پاکستان کے مشکور ہیں۔