افغانستان ہمیں کوئی اسٹریٹجیک گہرائی فراہم نہیں کر رہا ہے: آصف درانی

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کا کہنا ہے افغانستان ہمیں کوئی اسٹریٹجیک گہرائی فراہم نہیں کر رہا ہے۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نےانسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان گرفتار ہوں گے اور اُنہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

آصف درانی نے بتایا کہ جب میں افغانستان میں تھا تو 7 پاکستانیوں کا ویزہ زائد المعیاد ہونے پر اُنہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے بارڈر کراس کیا ہے ان کا سماجی پسِ منظر دیکھا جانا چاہیے، ہم صرف قانون کی عمل داری کی بات کر رہے ہیں۔