سی اے اے اور پی آئی اے کا آڈٹ، یورپی ایوی ایشن کی ٹیم رواں ماہ آئیگی

یورپی ایوی ایشن ایجنسی ساسا کی ٹیم رواں ماہ سی اے اے اور پی آئی اے کا آڈٹ کرنے آئے گی۔

سی اے اے کے ذرائع کے مطابق برطانیہ کے سول ایوی ایشن حکام بھی اسی ماہ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی اور برطانوی حکام پاکستان سی اے اے کے شعبۂ لائسنسنگ کا جائزہ لیں گے، فلائٹ اسٹینڈرڈ اور ایئر وردینیس سمیت دیگر شعبوں میں ریگولیٹری کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی کی صورت میں پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ جولائی 2020ء سے پی آئی اے اور تمام پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد ہے، مشکوک پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے باعث پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی لگی تھی۔