پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
جوبائیڈن کیخلاف غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہونے کا مقدمہ دائر
امریکا کے صدر جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے 2 افراد کے خلاف غزہ میں نسل کشی کو روکنے میں ناکامی اور اس میں ملوث ہونے پر مقدمہ دائر کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ امریکا میں انسانی حقوق کے ایک گروپ کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے ساتھ ان کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کے خلاف دائر کی گئی ایک شکایت میں ان پر اسرائیلی حکومت کی غزہ میں نسل کشی کو روکنے میں ناکامی اور اس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں قائم مرکز برائے آئینی حقوق (سی سی آر) نے فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں، غزہ اور امریکا کے فلسطینیوں کی جانب سے تینوں شخصیات کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے متعدد رہنماؤں نے واضح نسل کشی کے ارادوں کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا ہے۔
سی سی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سمیت شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے پر بم باری کی ہے اور فلسطینیوں کو پانی، خوراک، بجلی، ایندھن اور ادویات سمیت انسانی زندگی کے لیے ہر ضروری چیز سے محروم کر دیا ہے۔
BREAKING: Palestinians are suing @POTUS, @SecBlinken, & @SecDef to stop U.S. support for Israel’s unfolding genocide, asking a U.S. Court to enforce the most basic & important legal—and moral—obligation in the world – preventing genocide.
Read more: https://t.co/GbdzQqH5Ty pic.twitter.com/oa5o8kTQ3a
— The CCR (@theCCR) November 13, 2023
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیلیٰ الحداد نامی ایک امریکی شہری بھی اس مقدمے کی مدعی ہیں جنہوں نے اسرائیل کے حملے میں غزہ میں اپنے 5 رشتے داروں کو کھو دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مقدمے میں امریکا کی طرف سے اسرائیل کو بھیجی جانے والی 3.8 ارب ڈالرز کی سالانہ فوجی امداد کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے جوابی حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی حکومت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا تھا۔