ایک مشہور محاورہ ہے:”ہمت مرداں مدد خدا” لیکن اب اس محاورے کو یوں بھی بولا جا سکتا ہے۔”ہمت نسواں مددخدا“اس کی جیتی جاگتی مثال نائلہ کیانی نے قائم کی جنھوں نے5مئی بروز اتوار ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے مزید پڑھیں
پہلی بار 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستانی پارلیمان نے پہلی بار 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کو جبری مشقت، ذہنی و جسمانی استحصال سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لیے پہلی بار پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس قائم کی اور پہلی بار 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
بچے قوم کا مستقبل ہیں، انہیں سنوارنے کیلئے بہتر تعلیم و تربیت اور بچوں کو جبری مشقت اور ذہنی و جسمانی استحصال سے بچانے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے… pic.twitter.com/RCgETp1N0r
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) November 20, 2023
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی فلسطینی اور کشمیری بچوں کے خلاف جنگی جرائم پر خاموشی تشویش ناک ہے۔
انہوں نے مطلبہ کیا کہ اقوامِ عالم فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں۔