بشریٰ بی بی نےگرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لے لی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کیسز کی تفصیلات اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لے لی۔

بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی۔

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔