حالیہ آپریشن میں 26 فیصد مفرور ملزمان پکڑے جا چکے ہیں:خادم حسین رند

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا کہنا ہے کہ حالیہ آپریشن میں 26 فیصد مفرور ملزمان پکڑے جا چکے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کیس پر سماعت کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے احاطۂ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا کہ سندھ پولیس میں موجود سب کرمنلز پکڑے جائیں گے۔

خادم حسین رند نے یہ بھی کہا کہ سندھ بھر کے مفرور ملزمان سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔