باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں آج پانچویں روز بھی معطل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں آج پانچویں روز بھی معطل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھرنا کمیٹی کے سربراہ غوث اللّٰہ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ درآمدات، برآمدات، ڈاؤن ٹرانزٹ سمیت تمام قسم کے کسٹم کلیئرنس آپریشن بند ہیں۔

افغانستان اور سینٹرل ایشیا کے لیے ایکسپورٹ معطلی سے تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق بابِ دوستی ٹریڈ ٹرانسپورٹ روٹ دھرنا احتجاج کے باعث 5 روز سے بند ہے، فریش آئٹم لوڈ ٹرانسپورٹ کھولنے کے لیے دھرنے والوں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

انسدادِ پولیو مہم 2 ہفتوں کیلئے ملتوی

انسدادِ پولیو مہم سے متعلق ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق کل جماعتی دھرنے کے سبب انسدادِ پولیو مہم 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔