پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کو قید کی سزا سنا دی گئی

پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔

سزا کے تحت 21 نومبر 2023ء سے دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میجر (ر) عادل راجہ کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔