ملک شاہ محمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کے لیے جیل بھیج دیاگیا

سابق صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بنوں کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما ملک شاہ محمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملک شاہ محمد کو پولیس نے9 مئی کے واقعات میں گرفتار کیا تھا۔