آج اسرائیل سے 42 فلسطینی رہا کیے جائیں گے

غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کے دوسرے روز آج معاہدے کے تحت اسرائیل سے 42 فلسطینی رہا کیے جائیں گے۔

فلسطینی پریزن اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں 18 خواتین اور 24 بچے شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا تھا جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عارضی جنگ بندی کے بعد پہلے روز کل حماس نے 13 اسرائیلیوں سمیت 24 یرغمالیوں کو اور اسرائیل نے 39 فلسطینی بچوں و خواتین کو رہا کیا تھا۔

خیال رہے کہ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے تحت اسرائیل ہر یرغمالی کی رہائی کے بدلے 3 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔