پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
فہیم اشرف کی بارات کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف دلہنیا لانے کے لیے بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر نارروال روانہ ہو گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے پھول نگر سے نارووال کے لیے روانگی سے قبل تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی سیاہ رنگ کی سرخ و سفید پھولوں سے سجی گاڑی میں بارات لے کر دلہنیا لینے روانہ ہوئے۔
اس موقع پر انہوں نے سفید رنگ کی روایتی شیروانی زنب تن کی۔
@dubai.sport1 #city #fouryou #faheem #faheemashraf @رانا فہیم اشرف Faheem Ashraf ♬ নিজস্ব শব্দ – ፝͜͡🌺ꔷ⃟ꔷ⃟ꔷ⃟ Momenakhan33ꔷ⃟ꔷ⃟
ایک اور وائرل ویڈیو میں فہیم اشرف کو پھولوں کا ہار پہنے شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں سے گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل پھول نگر میں منعقدہ آل راؤنڈر کی دعوتS مہندی کی بھی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں، جس میں انہوں نے گہرے سرخ (رنگ کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔
Cricketer Rana Faheem Ashraf in his Rasm-e – Hina Ceremony pic.twitter.com/JigxNYs9B2
— Cricket Queen (@babarkifanhun) November 24, 2023
خیال رہے کہ فہیم اشرف آج شادی کے بندھن میں بندھ کر زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کریں گے۔
ان کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے طے پائی ہے جبکہ ان کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب کل (اتوار کو) پھول نگر میں ہو گی۔