غزہ میں انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے دلخراش منظر بیان کردیا

غزہ میں انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے دلخراش منظر بیان کردیا۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ میں 22 لاکھ افراد کو خوراک کی ضرورت ہے۔ یہاں 17 لاکھ افراد کی جبری بےدخلی ہوئی ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ لاکھوں فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں اور شیلٹرز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان اسکولوں اور پناہ گاہوں میں حد سے زیادہ افراد ہیں۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا کہنا تھا کہ غزہ میں سانس کے انفیکشن کے 70 ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔ غزہ میں ہیضے کے 44 ہزار کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔