پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد میں اضافے کی کوشش، پاکستان کی ٹوکیو جاب فیئر میں شرکت

جاپان میں پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد میں اضافے کےلیے پہلی بار پاکستان نے ٹوکیو میں منعقد بین الاقوامی جاب فیئر میں شرکت کی ہے۔

جاپان میں پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد میں اضافے کےلیے جاپان میں افرادی قوت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

اس حوالے سے جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کی ہدایت پر جاپان میں پہلی بار پاکستان نے ٹوکیو میں منعقدہ بین الاقوامی جاب فیئر (24-25 نومبر 2023) میں شرکت کی۔

جاب فیئر میں پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ایک بوتھ قائم کیا گیا تھا جس میں جاپانی کاروباری اداروں نے نہ صرف دلچسپی کا اظہار کیا بلکہ پاکستانی ہنرمندوں کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔

اس حوالے سے جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ جاپان میں پاکستانی ہنرمندوں کےلیے زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔