جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں 2 نامعلوم افراد بچے کی لاش چھوڑ گئے

جناح ہسپتال کراچی کی ایمرجنسی میں 2 نامعلوم افراد 8 سال کے بچے کی لاش چھوڑ گئے۔

انتظامیہ کے مطابق بچے کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، بچے کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی پرچی بنوانے کا کہا گیا تو نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی جس شخص کے نام پر ہے اس کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔