پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کپل شرما بھارتی ایئر لائن پر برس پڑے اور اسے بے شرم قرار دے دیا
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما پرواز میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی تاخیر کے باعث بھارتی ایئر لائن پر برس پڑے اور اسے بے شرم قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کامیڈین نے پرواز میں تاخیر کی وجہ بھی بتائی جس پر صارفین حیران رہ گئے۔
ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی ایئر لائن کی سروس پر مایوسی کا اظہار کیا اور ایئر لائن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے آپ نے ہمیں بس میں 50 منٹ تک انتظار کروایا اور اب آپ کی ٹیم کہہ رہی ہے کہ پائلٹ ٹریفک میں پھنس گیا ہے‘۔
Dear @IndiGo6E first you made us wait in the bus for 50 minz, and now your team is saying pilot is stuck in traffic, what ? Really ? we supposed to take off by 8 pm n it’s 9:20, still there is no pilot in cockpit, do you think these 180 passengers will fly in indigo again ? Never…
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) November 29, 2023
انہوں نے پرواز میں تاخیر کی وجہ جان کر غیر یقینی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سچ میں؟
انہوں نے مذکورہ ایئر لائن میں دوبارہ سفر نہ کرنے کا تہیہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ہمیں رات 8 بجے تک ٹیک آف کرنا تھا تاہم اب 09:20 ہو چکے ہیں اور آپ کے پائلٹ کا کچھ اتا پتہ نہیں ہے، اسے تو اس وقت کاک پٹ میں ہونا چاہیے تھا، کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ 180 مسافر دوبارہ انڈیگو میں سفر کریں گے؟ یقیناً کبھی نہیں، بے شرم‘۔
Now they r de boarding all the passengers n saying we will send you in another aircraft but again we have to go back to terminal for security check 👏👏👏👏👏 #indigo👎 pic.twitter.com/NdqbG0xByt
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) November 29, 2023
کپل شرما نے مذکورہ پوسٹ کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد دوباہ پوسٹ شیئر کی اور تازہ صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے طیارے سے اترتے مسافروں کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’اب ایئر لائن کا عملہ تمام مسافروں کو یہ کہہ کر طیارے سے اُتار رہا ہے کہ وہ ہمیں دوسرے طیارے میں منتقل کریں گے لیکن ہمیں ایک بار پھر ٹرمینل پر واپسی جا کر سیکیورٹی چیک کے عمل سے دوبارہ گزرنا پڑے گا‘۔
People r suffering bcoz of you @IndiGo6E lying lying n lying, there r some old passengers on wheel chairs, not in a very good health condition. Shame on you #indigo 👎 pic.twitter.com/87OZGcUlPU
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) November 29, 2023
کامیڈین نے تقریباً ایک گھنٹے بعد ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں پریشان حال مسافروں کو ایئر لائن کی سروس پر مایوسی کا اظہار اور احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں ایئر لائن سے مخاطب ہو کر لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے، کئی لوگ آپ کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں، جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ، پرواز میں کچھ ضعیف العمر افراد بھی موجود ہیں جو وہیل چیرز پر ہیں اور ان کی حالت اچھی نہیں ہے۔