پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پی پی پی کا 56 واں یومِ تاسیس، ٹیکساس کے شہر ڈیلیس میں تقریب کا انعقاد
پاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یومِ تاسیس کے حوالے سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرڈیلیس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی امریکا کے مرکزی عہدیداران سمیت ٹیکساس ریاست کے دیگر عہدیدار و جیالے مرد اور خواتین نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا.
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی امریکا کے رہنما نائب صدر کاشف سومرو، نائب صدر امتیاز پیرزادہ، معظم بھنگر، فہد جونیجو، سید فیاض، سہیل پیرزادہ، شہاب شاہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے عوام کو شناخت دے کر ثابت کیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، ایٹمی قوت بنایا جس کی وجہ سے آج ملک مضبوط ہے، پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔
رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک کی خاطر لازوال قربانیوں کی ایک تاریخ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو شہید اور محترمہ نصرت بھٹو نے ملک و قوم کی خاطر خود کو قربان کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی امریکا کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلاول بھٹو کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہی آئندہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔
رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں کارکنوں کی بھرپور شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے 56ویں یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔