پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ممتاز کراچی پہنچ گئیں
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ممتاز کراچی پہنچ گئیں، اداکارہ ایک ہفتے تک کراچی میں قیام کریں گی۔
’جیو نیوز’ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں بھارتی اداکارہ ممتاز نے بطور مہمان شرکت کی۔
انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوش نصیب ہوں کہ پاکستان اور بھارت دونوں طرف کے لوگ محبت کرتے ہیں۔
بھارتی اداکارہ ممتاز نے اپنی کامیابی کا سہرا اداکار راجیش کھنہ اور دلیپ کمار کے سر سجاتے ہوئے کہا کہ راجیش کھنہ کے ساتھ جتنی فلمیں کیں تمام ہٹ ہوئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں راجیش کھنہ اور دلیپ کمار کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔
اداکارہ ممتاز نے کہا کہ راجیش کھنہ کے ساتھ پہلی ہی فلم سے ہماری جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی آرٹسٹ یہ نہیں کہہ سکتا کہ کون سا گانا کب ہٹ ہو گا، خوش ہوں کہ میری تمام فلموں کے گانے ہٹ ہوئے۔
اداکارہ ممتاز نے کہا کہ جب کسی سے پیار محبت سے بات کریں گے تو دنیا فتح کر لیں گے۔
انہوں نے دورانِ گفتگو پاکستانی فنکاروں اور ڈراموں کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ انہیں پاکستانی ڈرامے دیکھنا پسند ہیں اور کئی ڈرامے دیکھے بھی ہیں۔
اداکارہ ممتاز نے اداکار احسن خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈرامہ سکون دیکھا ہے اور مجھے بہت اچھا لگا۔
بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد خان بہت نفیس شخصیت کے مالک ہیں، پاکستان آئی ہوں تو انہیں مزید جاننے کا موقع ملے گا جبکہ ماہرہ خان بہت پیاری ہیں، وہ جب بھی ملتی ہیں بہت پیار و محبت سے ملتی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ نے ان گنت فلموں میں کام کیا ہے۔
ان دنوں وہ لندن میں رہتی ہیں اور لندن سے ہی کراچی آئی ہیں، ان پر درجنوں سپر ہٹ گیت فلمائے گئے ہیں۔