بانیٔ پی ٹی آئی کااسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

بانیٔ پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں اپیل واپس لینے کی درخواست خارج ہونے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اس حوالے سے وکلاء کو ہدایات دے دیں۔

سابق وزیرِ اعظم و بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں اپیل پیر کو دائر ہو گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔