شریف اللّٰہ نے الیکشن کمشنر سندھ کا چارج سنبھال لیا

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے افسر شریف اللّٰہ نے الیکشن کمشنر سندھ کا چارج سنبھال لیا۔

شریف اللّٰہ کی بطور الیکشن کمشنر سندھ تقرری کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق شریف اللّٰہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شریف اللّٰہ اس سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات تھے۔