تحریک انصاف کا آن لائن جلسہ

تحریک انصاف کا آن لائن جلسہ،تحریک انصاف کے آن لائن جلسے سے تحریک انصاف کے متعدد روپوش رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ہے۔

سینیٹر اعظم خان سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر وہ گذشتہ سات ماہ سے روپوشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق وہ اپنے گھر اور پیاروں سے اس عمر اور اس سرد موسم میں کہیں جنگلوں میں اور کبھی کہیں ہوتے ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری بیوی بچوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر ہر جلسے اور ہر موقعے پر آواز اٹھائی۔

انھوں نے کہا کہ جب جیل کی سلاخوں کے پیچھے میں تحریک انصاف کی خواتین اور اپنی ان بچیوں کی طرف دیکھتا ہوں تو میں اپنی اور اپنے خاندان کی تکلیف ایک طرف رکھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ہمیں دی جانے والی تکیلف کچھ بھی نہیں ہے۔انھوں نے خدیجہ شاہ کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ ۔

حماد اظہر نے بھی اس جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی مگر حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کے معاشی حالات زیادہ بگڑے۔علی محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا نو مئی کو غلط کرنے والوں کو پھانسی دے دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ مگر یہ سب قانون کے تحت ہونا چاہیے۔ علی محمد خان نے کہا کہ ایسے غلط کام کرنے والوں کی تعداد کتنی ہو گی یہیں سو یا دو سو بس۔تحریک انصاف کے تقریباً تمام ہی رہنماؤں نے آن لائن جلسے سے خطاب میں نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

’ایکس‘ پر آغاز سے ہی شرکا کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی۔تحریک انصاف کے روپوش رہنماؤں کا بھی اس جلسے سے خطاب کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم اس جلسے کا انتظام سبنھالے ہوئے ہے۔

ملک میں اگرچہ انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہیں مگر تحریک انصاف کے اس آن لائن جلسے میں صرف ایکس پر آغاز سے ہی شرکا کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جلسے سے مونس الٰہی، علی محمد خان، عاطف خان، زرتاج گل اور بیرون ملک مقیم شہباز گل اور زلفی بخاری نے بھی خطاب کیا ہے۔