پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے اتوار کی رات 9 بجے کے قریب چونڈا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔

حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشت گردوں کو فرار ہوتے دیکھاجاسکتا ہے۔