لانس نائیک محفوظ کا یومِ شہادت، یادگار پر تقریب کا انعقاد

نشانِ حیدر یافتہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا آج 52 ویں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میجر ابوبکر شہباز نے شہید کی یادگار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔

یاد رہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا تعلق پاک فوج کی 15 پنجاب رجمنٹ سے تھا،1971ءکی جنگ کے دوران ان کی رجمنٹ واہگہ اٹاری سیکٹر پر تعینات تھی۔

اس جنگ کے دوران اُنہوں نے واہگہ اٹاری سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے بنکر میں نہتا گھس کر بھارتی فوجی کو جہنم واصل کر کے جام شہادت نوش کیا تھا۔