مسلم لیگ ن، سنی تحریک، سابق ناظمین، بلدیاتی عہدیداروں کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) صدرعبد العلیم خان کی این اے 119 لاہور سے تعلق رکھنےوالی شخصیات سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ ن، سنی تحریک، سابق ناظمین، بلدیاتی عہدیداروں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے سجاد ملہوترا، سنی تحریک کے محمد اکمل بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔

5 صوبائی حلقوں سے یونین کونسلز کے سابق نمائندوں نے بھی آئی پی پی میں شامل ہونےکا اعلان کیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے دلدار چوہان، ظفرخان، جماعت علی شاہ، ندیم شمشاد کو پارٹی مفلر پہنائے، پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور میرا حلقہ خاندان کی طرح ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ این اے 119 کے پانچوں صوبائی حلقوں میں بلا تفریق فلاحی کام ہوں گے، ماضی کی خدمت ہمارا ٹریک ریکارڈ ہے، آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔