پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلی بار خاتون شامل
بلومبرگ کی جانب سے دنیا بھر کے امیر ترین شخصیات کی جاری کردہ فہرست میں پہلی بار ایک خاتون کا نام سامنے آیا ہے جن کے اثاثے 100 ارب ڈالرز سے زیادہ ہیں۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بلومبرگ نے امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں فرانس سے تعلق رکھنے والی فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کا نام بھی شامل ہے۔
عالمی میک اپ برانڈ کی مالک فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کی کمپنی کے حصص کی مالیت میں 2023 کے دوران 35 فیصد اضافہ ہونے سے ان کے اثاثے پہلی بار 100 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئے ہیں اور وہ دنیا کی 12 ویں امیر ترین شخصیت بن گئیں، ایسی کامیابی حاصل کرنے والی یہ پہلی خاتون ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ فرانکوئس بیٹن کورٹ کے والد نے لورئیل گروپ آف کمپنیز کی بنیاد رکھی تھی۔ فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں،یہ ہی وجہ ہے کہ 2017 میں ان کی والدہ کی وفات کے بعد انہیں کمپنی کے 33 فیصد حصص اور دیگر اثاثے مل گئے تھے، جو ان کی دولت میں اضافے کا سبب بنے۔
اب وہ دنیا کی سب سے بڑی کاسمیٹک کمپنی کی وائس چیئر پرسن ہیں۔
اگرچہ ان کے اثاثے 100 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں مگر دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے مقابلے میں بہت کم نظر آتے ہیں جو 232 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ ان کے فرانسیسی ہم وطن برنارڈ آرناولٹ لوئس ووٹن کے بانی ہیں اوران کی دولت عالمی سطح پر 179.4 ارب ڈالر ہے جو فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کی دولت سے کئی گنا زائد ہے۔
فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس بزنس کے ساتھ ساتھ لکھنا بھی پسند کرتی ہیں اور اب تک مختلف موضوعات پر کئی کتابیں تحریر کرچکی ہیں۔ انہوں نے 1984 میں شادی کی تھی اور ان کے 2 بیٹے ہیں۔ تاہم ان کے شوہر 2007 میں 88 برس کی عمر میں وفات پاچکے ہیں۔