توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے 1250 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے 1250 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

توانائی شعبے کا 1250 ارب روپے گردشی قرضہ سیٹل کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شئیر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم سیکٹر کے لیے ایک ہزار ارب اور پاور سیکٹر کے لیے 250 ارب کیش جاری کیا جائے گا، وزیرِ اعظم نے بریفنگ کے بعد آئی ایم ایف سے منظوری کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گردشی قرضے کے لیے کیش سیٹلمنٹ ہو گی، او جی ڈی سی ایل کو 600 ارب، پی پی ایل کو 150 اور جی ایچ پی ایل کو 170 ارب ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو بھی 100 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

توانائی شعبے کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ کے لیے آئی ایم ایف سے منظوری لازمی ہے، آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ 900 ارب روپے جاری کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ سے ڈیویڈنڈ اور ٹیکس کی مد میں 800 ارب روپے ملیں گے، گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ کے لیے کیش دینے سے مالیاتی خسارہ نہیں بڑھے گا۔