احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی رخصت کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی رخصت کی درخواست واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی درخواست وزارت قانون نے منظور نہیں کی۔

جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز زیر سماعت ہیں۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دائر کی تھی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر رواں سال 14 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے طبیعت نا سازی کے باعث وزارت قانون کو خط لکھا تھا۔

جج محمد بشیر کی جانب سے خط اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون انصاف کو لکھا گیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے خط میں کہا تھا کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔