غیرشرعی نکاح کیس کے گواہان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرشرعی نکاح کیس کے گواہان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی۔

مفتی سعید، خاور مانیکا، عون چوہدری وغیرہ کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے 22 اے کی درخواست مسترد کی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار وسیم تھہیم نے اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلقہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

فرد جرم کمرۂ عدالت میں سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے پڑھ کر سنائی تھی۔

فرد جرم کے وقت بانی پی ٹی آئی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔