خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کی طلاق کے دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج

لاہور ہائی کورٹ نے خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج کر دی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں رکنی بینچ نے خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل پر سماعت کی۔

اپیل میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ سنگل بینچ نے طلاق کے ریکارڈ کے لئے دائر درخواست کو سنے بغیر خارج کردیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ سنگل بینچ نے میرٹ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت نہیں کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور طلاق کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے ۔

عدالت نے مقامی وکیل کی اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج کردی۔