ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس، فیصلے کیخلاف اسد قیصر اور قاسم سوری کی نظرِ ثانی کی درخواستیں خارج

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کے خلاف سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی نظرِ ثانی کی درخواستیں خارج کر دیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے عدالتِ عظمیٰ میں دائرنظرِ ثانی کی درخواست واپس لے لی۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عدم اعتماد کی تحریک بغیر کارروائی کے خارج کردی تھی۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو خلافِ آئین قرار دے کر کالعدم کردیا تھا۔