سائفر کیس: بانیٔ پی ٹی آئی و شاہ محمود کیخلاف کارروائی جس ایکٹ کے تحت ہوئی وہ کیا ہے؟

بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی عدالتی کارروائی آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت ہوئی ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی پر مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی سیکشن 5 اور 9 کی دفعات کے تحت درج تھا۔

سائفر کیس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگائی گئی تھی۔

سیکرٹ ایکٹ 1923 سیکشن 5 حساس معلومات کو جھوٹ بول کر آگے پہنچانے سے متعلق ہے۔

سیکرٹ ایکٹ 1923 سیکشن 9 جرم کرنے کی کوشش کرنے یا حوصلہ افزائی سے متعلق بھی ہے۔

کسی کے پاس حساس دستاویز، پاسورڈ یا خاکہ ہو اور اس کا غلط استعمال ہو تو سیکشن 5 لگتی ہے۔

حساس دستاویزات رکھنے کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر سیکشن 5 لاگو ہوتی ہے۔

پاکستان پینل کوڈ سیکشن 34 کے تحت شریک ملزمان کا کردار بھی مرکزی ملزم کے برابر ہو گا۔

سیکرٹ ایکٹ 1923 کی سیکشن 5 سب سیکشن 3 اے کے تحت سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔

سیکرٹ ایکٹ 1923 کی سیکشن 5 سب سیکشن 3 اے کے تحت زیادہ سے زیادہ 14 سال قیدکی سزا ہو سکتی ہے۔