الیکشن کمیشن کا جینڈر ڈیسک قائم کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں جینڈر ڈیسک قائم کر نے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے شکایات درج کروانے کے لیے پشاور میں جینڈر ڈیسک قائم کی جا رہی ہے۔

جینڈر ڈیسک خواتین، بزرگ، خواجہ سرا، خصوصی افراد اور اقلیتی برادری کی شکایات سنےگا۔