مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیشرفت

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ایف آئی اے لاہور نے مونس الہٰی کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔

اسپیشل جج سینٹرل نے پہلے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں تحریکِ انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے، جب تک مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوتے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔