پولیس لائنز دھماکا بہت بڑا سانحہ تھا:آئی جی خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے آئی جی پولیس اختر حیات خان نے کہا کہ پولیس لائنز دھماکا بہت بڑا سانحہ تھا، 90 سے زیادہ پولیس اہلکار شہید اور 250 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔

پشاور میں آئی جی پولیس اختر حیات خان گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ پہلے سہولت کار گرفتار کیے تھے، جن کا ٹرائل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھےخفیہ ہاتھ بےنقاب کرنا پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی تھی۔

اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ آج پولیس شہداء کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، تمام یونٹس میں شہداء کے لیے قرآن خوانی اور اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کو ایک سال مکمل ہو گیا۔