بانی پی ٹی آئی کی سزا ایک قانونی معاملہ ہے: اعظم نذیر تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا ایک قانونی معاملہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں پر حدود کے اندر رہ کر تنقید کی جانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا مذاق اڑایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع سے مؤقف ہے کہ اظہار آزادی رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے، ہمارا مؤقف ہے کہ آئین سب سے مقدم ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے ساتھ آئین اور قانون کا احترام بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے کیس میں بھی عدالت نے قانونی راستہ اختیار کیا۔