پاکستان تحریکِ انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر دیے

پاکستان تحریکِ انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری کو ہونے تھے، پی ٹی آئی کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے رؤف حسن کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی ہے۔