پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
یورپی یونین پاکستان کا اہم اقتصادی اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہے:جلیل عباس جیلانی
جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم اقتصادی اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے تیسرے ای یو انڈوپیسفک وزارتی فورم 2024 کے موقع پر یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی جوزف بوریل اور بیلجیئم کی ہم منصب حدجہ لہبیب سے ملاقات کی۔
اس موقع جلیل عباس جیلانی نے جوزف بوریل سے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تجارتی و کثیر الجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت ،اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم اقتصادی اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔
پاکستان یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
جواب میں یورپی یونین کے اعلٰی نمائندے برائے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی جوزف بوریل نے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو تیسرے یورپی انڈوپیسفک وزارتی فورم میں شرکت کے لیے برسلز آمد پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بیلجیئم کی ہم منصب حدجہ لہبیب سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان کے مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، عوامی رابطوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل رابطوں اور تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا اور باہمی خوشحالی کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔