پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
معروف گلوکار علی ظفر کا پی ایس ایل کا ترانہ گانے کا اعلان
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کا ترانہ گانے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف گلوکار علی ظفر اور پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل اکاؤنٹ نے گردشی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل اکاؤنٹ سے علی ظفر کی پیانو بجاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی اور کیپشن میں لکھا کہ سیٹی تو بجے گی، کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہوگیا، علی ظفر پی ایس ایل 2024 یعنی 9ویں ایڈیشن کا ترانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
🕺🌟🎶🧘 Bilkul bajay gi. Aur stage bhee phir se sajjay ga ! #HBLPSL9 #Anthem #PSL #PSLanthem #BhaeeHazirHai https://t.co/wkh4ehO9Ja
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 2, 2024
مذکورہ پوسٹ کو گلوکار علی ظفر نے ری شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔
علی ظفر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سیٹی بالکل بجے گی اور اسٹیج بھی سجے گا‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اس حوالے انسٹااسٹوری شیئر کی تھی۔
پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کے لیے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ ترانہ پیش کریں گے۔
خیال رہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین ایڈیشن کے لیے ترانے گائے تھے لیکن 2018 میں ان پر ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراسگی کے الزامات عائد کئے گئے تھے، جس کے باعث پی ایس ایل اور علی ظفر کے تمام معاہدے ختم ہوگئے تھے۔
تاہم اب علی ظفر قانونی کلین چٹ ملنے کے بعد ایک بار پھر پی ایس ایل 9 کا ترانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ گلوکار علی ظفر نے 2015 سے 2018 تک پی ایس ایل کے ابتدائی تین ایڈیشن کے لیے ترانے پیش کئے تھے جن میں ’اب کھیل کے دکھا‘، ’اب کھیل جمے گا‘ اور ’دل سے جان لگا دے‘ شامل ہیں۔
اسی طرح آئمہ بیگ بھی اس سے قبل پی ایس ایل کے ترانے گا چکی ہیں۔
انہوں نے پی ایس ایل 6 ایڈیشن کا ترانہ ’گروو میرا‘ نصیبو لال اور میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے ساتھ جبکہ 7 ایڈیشن میں ’آگے دیکھ‘ عاطف اسلم کے ساتھ پیش کیا تھا۔